5 اشعار

سمجھ لو خوب یہ فتویٰ ابھی جاری نہیں ہے

samajh lo KHub ye fatwa abhi jari nahin hai

سمجھ لو خوب یہ فتویٰ ابھی جاری نہیں ہےجدا ہونا جدا ہونے کی تیاری نہیں ہے

بری ہے اس لئے بھی شہر کی صحت ہمارےکسی کو عشق جیسی کوئی بیماری نہیں ہے

کہا تھا بے سبب دیکھو گے اپنوں کے جنازےجئے جانے کی ضد کرنا سمجھ داری نہیں ہے

یہاں ہم چل دئے ہیں بات کہنے جان دینےوہاں پر مسکرانے کی بھی تیاری نہیں ہے

وہی نشہ کیا ہے عشق کا نشہ دوبارہمگر اس بار اتنا میرا سر بھاری نہیں ہے

— شارق کیفی