5 اشعار

صرف گھٹن کم کر جاتے ہیں

sirf ghuTan kam kar jate hain

صرف گھٹن کم کر جاتے ہیںسب طوفان اتر جاتے ہیں

یہ کچھ دیر کو ملنے والےکتنا تنہا کر جاتے ہیں

وقت کہاں آگے بڑھتا ہےہاں ہم لوگ گزر جاتے ہیں

اس کے بھروسے جینے والےکتنے سکوں سے مر جاتے ہیں

ہم تو اس مخلوق سے اپنےرشتے سن کر ڈر جاتے ہیں

— شارق کیفی