9 اشعار

عمر محدود ہے

umr mahdud hai

ایک سگریٹ نہیں جیب میںلیٹ ہونے کا مطلب

بجھانا ہے اب بیڑیاں مانگ کر مجھ کو اپنی طلبپھر چلی

دو قدم چل کے پھر رک گئی میری چھکڑا سی ٹرینکیا ہوا پوچھتا ہوں

کراس ہے کئی کہتا ہے مجھ سےاور میں

پھر سے اک بار نیچے اتر کرٹہلنے لگا

پٹریوں کے کنارے پڑے پتھروں پربڑبڑاتا ہوا

یوں تو جلدی پہنچ کے بھی گھرکام کوئی نہیں ہے

مگر اس سے کیاعمر تو میری محدود ہے

اور جب عمر محدود ہےکوئی کیسے گھڑی کی طرف دیکھنا چھوڑ دے

— شارق کیفی