7 اشعار

یقیں خود پہ اتنا بڑی بات ہے

yaqin KHud pe itna baDi baat hai

یقیں خود پہ اتنا بڑی بات ہےاکیلے تماشہ بڑی بات ہے

ہزاروں سے رشتہ نبھاتے ہوئےکسی کا نہ ہونا بڑی بات ہے

ہمیں یوں بھی تم یاد رہ جاؤ گےبرابر کا دھوکا بڑی بات ہے

شکاری سے بچنے میں کیسا کمالنشانے پہ رہنا بڑی بات ہے

ترے بے مروت لبوں سے کوئیبہانہ بھی سننا بڑی بات ہے

بڑا کام ڈھارس بندھانا نہیںبرابر سے رونا بڑی بات ہے

ٹھکانے لگاؤں کہاں خاک کوہوا کا یہ کہنا بڑی بات ہے

— شارق کیفی