7 اشعار

یہ سچ ہے دنیا بہت حسیں ہے

ye sach hai duniya bahut hasin hai

یہ سچ ہے دنیا بہت حسیں ہےمگر مری عمر کی نہیں ہے

تری جگہ کون لے سکے گاتو میرا پہلا تماش بیں ہے

مجھی پہ ہے سوچنے کا ذمہاسے تو ہر بات کا یقیں ہے

بجھا ہی رہتا ہے دل ہمارانہ جانے کس دھوپ کا نگیں ہے

ہے مجھ پہ الزام خود ستائشاور اس میں کچھ جھوٹ بھی نہیں ہے

نہ رکھ بہت ہوش کی توقعکہ یہ مرا عشق اولیں ہے

عجب ہے انداز بندگی بھیکہ ہم کہیں اور صف کہیں ہے

— شارق کیفی