7 اشعار

تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ

Tujhe na aayengi muflis ki mushkilaat samajh

تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ

«تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھ» عمیر نجمی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «نکال لایا ہوں پنجرے سے ایک پرندہ (عمیر نجمی)» میں 1 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

تجھے نہ آئیں گی مفلس کی مشکلات سمجھمیں چھوٹے لوگوں کے گھر کا بڑا ہوں، بات سمجھ

مرے علاوہ ہیں چھے لوگ منحصر مجھ پرمری ہر ایک مصیبت کو ضرب سات سمجھ

فلک سے کٹ کے زمیں پر گری پتنگیں دیکھتُو ہجر کاٹنے والوں کی نفسیات سمجھ

شروع دن سے اُدھیڑا گیا ہے میرا وجودجو دُکھ رہا ہے اسے میری باقیات سمجھ

کتابِ عشق میں ہر آہ، ایک آیت ہےاور آنسوؤں کو حروفِ مقطعات سمجھ

کریں یہ کام تو کنبے کا دن گزرتا ہےہمارے ہاتھوں کو گھر کی گھڑی کے ہاتھ سمجھ

دل و دماغ ضروری ہیں زندگی کے لئےیہ ہاتھ پاؤں اضافی سہولیات سمجھ

— عمیر نجمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں