14 اشعار

آپ اپنا روئے زیبا دیکھیے

Aap apna ro'ay zeba dekhiye

آپ اپنا روئے زیبا دیکھیےیا مجھے محو تماشا دیکھیے

شوق کو ہنگامہ آرا دیکھیےکاروبار حسرت افزا دیکھیے

رنگ گلزار تمنا دیکھیےدل کشی ہائے تماشا دیکھیے

حسن ہے سو رنگ میں تحسیں طلبدیدۂ حیراں سے کیا کیا دیکھیے

بزم میں اس بے مروت کی مجھےدیکھنا پڑتا ہے کیا کیا دیکھیے

حسرت آنکھوں میں ہے لب خاموش ہیںشیوۂ عرض تمنا دیکھیے

ہائے رے ذوق تماشائے جمالخود تماشا ہوں تماشا دیکھیے

آپ نے پھر کر نہ دیکھا اس طرفہو گیا خون تمنا دیکھیے

اٹھتی ہیں نظریں مری کس شوق سےمجھ کو ہنگام تماشا دیکھیے

حسرتوں کا ہائے رے دل میں ہجومآرزوؤں کا نتیجہ دیکھیے

سجدے کو بیتاب ہوتی ہیں جبیںشوخئ نقش کف پا دیکھیے

میں ہوں اس ساقی کا دیوانہ جسےدیکھیے جب مست صہبا دیکھیے

خاک میں کس دن ملاتی ہے مجھےاس سے ملنے کی تمنا دیکھیے

کہتے ہیں کر لیں گے اس کافر کو رامحضرت وحشتؔ کا دعویٰ دیکھیے

— وحشت رضا علی