6 اشعار

وفائے دوستاں کیسی جفائے دشمناں کیسی

Wafa-e-dostaan kaisi jafa-e-dushmanaan kaisi

وفائے دوستاں کیسی جفائے دشمناں کیسینہ پوچھا ہو کسی نے جس کو اس کی داستاں کیسی

کچھ ایسا احترام درد الفت ہے مرے دل کوخموشی حکمراں ہے آہ و فریاد و فغاں کیسی

کسی کو فکر آزادی نہیں اس قید رنگیں سےدل عالم پہ ہے چھائی ہوئی مہر بتاں کیسی

بھلا ہی دیتے ہیں اس کو جو گزرا بزم عالم سےہے سب کو اپنی اپنی فکر یاد رفتگاں کیسی

تمہارا مدعا ہی جب سمجھ میں کچھ نہیں آیاتو پھر مجھ پر نظر ڈالی یہ تم نے مہرباں کیسی

ابھی ہوتے اگر دنیا میں داغؔ دہلوی زندہتو وہ سب کو بتا دیتے ہے وحشتؔ کی زباں کیسی

— وحشت رضا علی