5 اشعار

اے اہل وفا خاک بنے کام تمہارا

Ae ahl-e-wafa, khaak bane kaam tumhara

اے اہل وفا خاک بنے کام تمہاراآغاز بتا دیتا ہے انجام تمہارا

جاتے ہو کہاں عشق کے بیداد کشو تماس انجمن ناز میں کیا کام تمہارا

اے دیدہ و دل کچھ تو کرو ضبط و تحمللبریز مئے شوق سے ہے جام تمہارا

اے کاش مرے قتل ہی کا مژدہ وہ ہوتاآتا کسی صورت سے تو پیغام تمہارا

وحشتؔ ہو مبارک تمہیں بدمستی و رندیجز عشق بتاں اور ہے کیا کام تمہارا

— وحشت رضا علی