5 اشعار

کس نام مبارک نے مزہ منہ کو دیا ہے

Kis naam-e-mubarak ne maza munh ko diya hai

کس نام مبارک نے مزہ منہ کو دیا ہےکیوں لب پہ مرے زمزمۂ صل علیٰ ہے

کس در کی گدائی مری قسمت میں ہے یا ربسر پر جو مرے سایہ فگن بال ہما ہے

سینے میں مرے داغ غم عشق نبی ہےاک گوہر نایاب مرے ہاتھ لگا ہے

سرگرم ہے دل شافع محشر کی طلب میںکافر ہوں اگر کچھ بھی غم روز جزا ہے

گستاخ تری مدح سرائی میں ہے وحشتؔکیونکر نہ ہو تیرے ہی تو کوچے کا گدا ہے

— وحشت رضا علی