6 اشعار

پیمان وفائے یار ہیں ہم

Paiman-e-wafa-e-yar hain hum

پیمان وفائے یار ہیں ہمیعنی ناپائیدار ہیں ہم

خاک سر رہ گزار ہیں ہمپامال جفائے یار ہیں ہم

نومیدی و یاس چار سو ہےاف کس کے امیدوار ہیں ہم

کس دشمن جاں کی آرزو ہےجو موت کے خواست گار ہیں ہم

تو ہم سے ہے بد گماں صد افسوستیرے ہی تو جاں نثار ہیں ہم

وحشتؔ خاموش جل رہے ہیںگویا شمع مزار ہیں ہم

— وحشت رضا علی