7 اشعار

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

Us Ki Aankhon Mein Muhabbat Ka Sitara Hoga

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

«اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگاایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا

زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرناگر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا

جس کے ہونے سے مری سانس چلا کرتی تھیکس طرح اس کے بغیر اپنا گزارہ ہوگا

عشق کرنا ہے تو دن رات اسے سوچنا ہےاور کچھ ذہن میں آیا تو خسارہ ہوگا

کون روتا ہے یہاں رات کے سناٹوں میںمیرے جیسا ہی کوئی ہجر کا مارا ہوگا

جو مری روح میں بادل سے گرجتے ہیں وصیؔاس نے سینے میں کوئی درد اتارا ہوگا

کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کومیرے مولا کا وصیؔ جوں ہی اشارہ ہوگا

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں