7 اشعار

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

Yeh Kamyabiyaan Izzat Yeh Naam Tum Se Hai

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

«یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے» وصی شاہ کا کلام ہے، جسے شاعر نے خود سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی اب کے میرا نام نہ شامل کرنا (وصی شاہ صاحب کے ساتھ)» میں 27 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہےاے میری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے

تمہارے دم سے ہیں میرے لہو میں کھلتے گلابمرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے

گلی گلی میں جو آوارہ پھر رہا ہوتاجہان بھر میں وہی نیک نام تم سے ہے

کہاں بساط جہاں اور میں کمسن و ناداںیہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے

جہاں جہاں ہے مری دشمنی سبب میں ہوںجہاں جہاں ہے مرا احترام تم سے ہے

اے میری ماں مجھے ہر پل رہے تمہارا خیالتم ہی سے صبح مری میری شام تم سے ہے

یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہےاے میری ماں مرا سارا مقام تم سے ہے

— وصی شاہ

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں