6 اشعار

مرا قلم مرے جذبات مانگنے والے

Mera qalam mere jazbaat maangne wale

مرا قلم مرے جذبات مانگنے والے

«مرا قلم مرے جذبات مانگنے والے» ظفرگورکھپوری کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ضمیروقت میں پیوست ہوں میں پھانس کی صورت (ظفر گورکھپوری)» میں 21 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

مرا قلم مرے جذبات مانگنے والےمجھے نہ مانگ مرا ہاتھ مانگنے والے

یہ لوگ کیسے اچانک امیر بن بیٹھےیہ سب تھے بھیک مرے ساتھ مانگنے والے

تمام گاؤں ترے بھولپن پہ ہنستا ہےدھوئیں کے ابر سے برسات مانگنے والے

نہیں ہے سہل اسے کاٹ لینا آنکھوں میںکچھ اور مانگ مری رات مانگنے والے

کبھی بسنت میں پیاسی جڑوں کی چیخ بھی سنلٹے شجر سے ہرے پات مانگنے والے

تو اپنے دشت میں پیاسا مرے تو بہتر ہےسمندروں سے عنایات مانگنے والے

— ظفرگورکھپوری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں