8 اشعار

ہر طرف پھیلتی خوشبو کی حفاظت کرنا

Har taraf phailti khushboo ki hifazat karna

ہر طرف پھیلتی خوشبو کی حفاظت کرنا

«ہر طرف پھیلتی خوشبو کی حفاظت کرنا» ظفراقبال کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفر (ظفر اقبال)» میں 5 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

ہر طرف پھیلتی خوشبو کی حفاظت کرناغیر ممکن ہے ابھی تجھ سے محبت کرنا

وصل ہو گا کہ نہیں چھوڑ دیا قسمت پرعشق میں بھی ہمیں آیا نہیں محنت کرنا

اپنے اپنے تھے اصول اور نہیں تھا ممکنایک کا دوسرے سے کوئی رعایت کرنا

اتنے مجبور ہیں لیکن کبھی ملنے نہ گئےنہ ہی اس سے یہ کہا ہے کبھی زحمت کرنا

چومنا چاہتے تھے ہم اگر آنکھیں اس کیمحض مطلوب تھا اظہار عقیدت کرنا

دل کا پھیلاؤ اگر چاروں طرف ہے موجودپھر مناسب ہے اسی دشت میں وحشت کرنا

ہم کو استاد نے پہلا یہ پڑھایا تھا سبقکام جو سہل نظر آئے کبھی مت کرنا

ترک الفت ہی کیا ہم نے کہ مشکل تھا ظفرؔاک غلط سوچ کی تادیر حمایت کرنا

— ظفراقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں