6 اشعار

نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا

Nahin ki milne milane ka silsila rakhna

نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا

«نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا» ظفراقبال کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفر (ظفر اقبال)» میں 5 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 49 سیکنڈ ہے۔

نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھناکسی بھی سطح پہ کوئی تو رابطہ رکھنا

مریں گے لوگ ہمارے سوا بھی تم پہ بہتیہ جرم ہے تو پھر اس جرم کی سزا رکھنا

مدد کی تم سے توقع تو خیر کیا ہوگیغریبِ شہرِ ستم ہوں' مرا پتا رکھنا

بس ایک شام ہمیں چاہیے' نہ پوچھنا کیوںیہ بات اور کسی شام پر اٹھا رکھنا

نئے سفر پر روانہ ہوا ہوں از سرِ نوجب آؤں گا تو مرا نام بھی نیا رکھنا

فصیلِ شوق اٹھانا' ظفر ضرور مگرکسی طرف نکلنے کا راستا رکھنا​

— ظفراقبال

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں