9 اشعار

آج پھر ہوش ٹھکانے لگے ہیں

Aaj phir hosh thikane lage hain

آج پھر ہوش ٹھکانے لگے ہیں

«آج پھر ہوش ٹھکانے لگے ہیں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

آج پھر ہوش ٹھکانے لگے ہیںآپ کو دل سے بھلانے لگے ہیں

ہم جسے سب کو بتاتے رہے تھےآپ وہ بات چھپانے لگے ہیں

میں کہاں ہوں، مجھے لائو کہیں سےوہ بڑی دور سے آنے لگے ہیں

اے غمِ دنیا ذرا ٹھہر تو جاہم انہیںرو کے منانے لگے ہیں

نیند تم ہی نہ چلی جانا کہیںآج وہ خواب میں آنے لگے ہیں

وہ تو سج دھج کے بھی اجڑا ہی رہےہم بھی کس گھر کو سجانے لگے ہیں

تو نے پل بھر میں جو اک بات سنیمجھ کو کہنے میں زمانے لگے ہیں

ایک تعبیر مٹانے کے لئےخواب کو آگ لگانے لگے ہیں

دیکھ لو سانس نکلنے لگی ہےہم تمہیں چھوڑ کے جانے لگے ہیں

— زین شکیل