7 اشعار

زمانے بھر کو نہ دکھ سناتے، مجھے بتاتے!

Zamane bhar ko na dukh sunate, mujhe batate!

زمانے بھر کو نہ دکھ سناتے، مجھے بتاتے!

«زمانے بھر کو نہ دکھ سناتے، مجھے بتاتے!» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

زمانے بھر کو نہ دکھ سناتے، مجھے بتاتے!قریب ایسے نہ رنج آتے، مجھے بتاتے!

ترس رہی تھی تمہاری آواز کو سماعتسو جھوٹی باتیں ہی تم بناتے، مجھے بتاتے!

بہت کہا تھا تمہیں زمانہ نہیں سہے گاسو یوں نہ ہوتا جو پاس آتے، مجھے بتاتے!

کوئی جو روٹھا تو رو پڑے ناں، تمہیں کہاتھامجھے رلاتے، مجھے ستاتے، مجھے بتاتے!

بڑی محبت سے پیش آتا، تمہیں ہنساتاپھر ایک چاہت کا گھر بناتے، مجھے بتاتے!

ہے میرے دل میں بھی بےقراری، قسم تمہارییونہی اکیلے نہ خوں جلاتے ، مجھے بتاتے!

تمہاری خاطر میں لوٹ آتا، تمہاری سنتابس اک دفعہ تم مجھے بلاتے، مجھے بتاتے

— زین شکیل