7 اشعار

دل اپنا رنجور ہوا ہے، حد ہے ناں

Dil apna ranjoor hua hai, hadd hai naan

دل اپنا رنجور ہوا ہے، حد ہے ناںتُو بھی ہم سے دور ہوا ہے، حد ہے ناں

تک تک راہیں ہار گئی ہے اک داسیاک راجہ مہجور ہوا ہے، حد ہے ناں

اس نے چاہے جھوٹ ہی بولاہو مجھ سےدل پھر بھی مغرور ہوا ہے، حد ہے ناں

مدت سے جو درد جگر میں مخفی تھامانگ کا اب سیندور ہوا ہے، حد ہے ناں

ہر جانب ہے صرف انا الحق کی آوازہر ذرہ منصور ہوا ہے، حد ہے ناں

دل بھٹکا تھا ایک تجلّی کی خاطراور اب جل کے طور ہوا ہے، حد ہے ناں

اب تو اپنی نیند بھی زخمی زخمی ہےہر سپنا معزور ہوا ہے، حد ہے ناں

— زین شکیل