6 اشعار

آنسو دھانی ہو جاتے ہیں

aansu dhaani ho jate hain

آنسو دھانی ہو جاتے ہیں

«آنسو دھانی ہو جاتے ہیں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

آنسو دھانی ہو جاتے ہیںآنچل پانی ہو جاتے ہیں

تیری چاہ میں مرنے والےلوگ کہانی ہو جاتے ہیں

کچھ ایسے بھی چہرے ہیں جویاد زبانی ہو جاتے ہیں

کھیل وہ کھیلیں؟ جس میں ہم تمراجہ رانی ہو جاتے ہیں

آوازیں گم ہو جاتی ہیںحرف نشانی ہو جاتے ہیں

زین چلو ہم خاموشی سےبات پرانی ہو جاتے ہیں

— زین شکیل