5 اشعار

یہ جو اب آس پاس موسم ہے

ye jo ab aas paas mausam hai

یہ جو اب آس پاس موسم ہے

«یہ جو اب آس پاس موسم ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

یہ جو اب آس پاس موسم ہےہائے کتنا اداس موسم ہے

ہیں فسردہ تمام تر چہرےجانے اب کس کو راس موسم ہے

یار،بیلی یہی سہیلی ہےاک یہی غم شناس موسم ہے

تیرے اندر اداس ہوں میں جومیرے اندر اداس موسم ہے

جس میں آنکھیں اداس رہتی ہوںبس وہی سب سے خاص موسم ہے

— زین شکیل