7 اشعار

اب کیسے بتائیں، تمہیں کیسا نہیں سوچا

ab kaise bataen, tumhen kaisa nahin socha

اب کیسے بتائیں، تمہیں کیسا نہیں سوچا

«اب کیسے بتائیں، تمہیں کیسا نہیں سوچا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

اب کیسے بتائیں، تمہیں کیسا نہیں سوچاہم نے تو تمہیں دوسروں جیسا نہیں سوچا

لوگوں نے بنا رکھی ہیں باتیں ترے بارےاب ہم نےترے بارے میں ویسا نہیں سوچا!

تو نے بھی ہمیں چاہنے جیسا نہیں چاہاہم نے بھی تجھے سوچنے جیسا نہیں سوچا

تو پاس نہیں اور تجھے پاس نہ پا کرتو ہم سے جدا ہے کبھی ایسا نہیں سوچا

تو نے بھی مجھے سوچ کے کاٹے تھے کئی دنکیا تو نے مجھے اب کبھی ویسا نہیں سوچا؟

تجھ کو بھی میں بدلا ہوا لگتا ہوں کہیں سےمیں نے بھی تجھے ویسے کا ویسا نہیں سوچا

اظہارِ محبت پہ مجھے اس نے کہا تھاایسے نہیں دیکھا تجھے، ایسا نہیں سوچا

— زین شکیل