5 اشعار

سبھی موسم ہمارے ہیں چلے آؤ

sabhi mausam hamare hain chale aao

سبھی موسم ہمارے ہیں چلے آؤ

«سبھی موسم ہمارے ہیں چلے آؤ» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

سبھی موسم ہمارے ہیں چلے آؤملن کے استعارے ہیں چلے آؤ

ہمیں شکوہ زمانے سے نہیں اب بھیکہ ہم اب بھی تمہارے ہیں چلے آؤ

اداسی بین کرتی ہےتمہارے بنکہاں اپنے گزارے ہیں چلے آؤ

مری آنکھیں بھی اب خوابوں سے خائف ہیںخسارے ہی خسارے ہیں چلے آؤ

تمہیں ہم نے سلیقے سے بتانا ہےتمہارے ہیں، تمہارے ہیں، چلے آؤ

— زین شکیل