7 اشعار

اے دوست محترم ہوں ذرا احتیاط کر

Ae dost mohtaram hoon zara ehtiyat kar

اے دوست محترم ہوں ذرا احتیاط کر

«اے دوست محترم ہوں ذرا احتیاط کر» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 1 سیکنڈ ہے۔

اے دوست محترم ہوں ذرا احتیاط کرمیں واصلِ کرم ہوں ذرا احتیاط کر

میرے سبب سے عشق کی وحشت ہے چار سومیں حاصلِ ستم ہوں ذرا احتیاط کر

نقش و نگارِ حُسن مرے مت بگاڑ، سنمیں دین ہوں دھرم ہوں ذرا احتیاط کر

بے چین دن ہوں اور ہوں شامِ فراق بھیمیں ایک چشمِ نم ہوں ذرا احتیاط کر

اب بات بات پر تو اٹھایا نہ کر مجھےمیں یار کی قسم ہوں ذرا احتیاط کر

بے ضابطہ نہیں کہ مری آبرو نہ ہوباقاعدہ الم ہوں ذرا احتیاط کر

پاتی ہے بس حیات مری ذات سے اجلمیں موت کا جنم ہوں ذرا احتیاط کر

— زین شکیل