5 اشعار

جنوں کو محترم کرنے لگے ہو

Junoon ko mohtaram karne lage ho

جنوں کو محترم کرنے لگے ہو

«جنوں کو محترم کرنے لگے ہو» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

جنوں کو محترم کرنے لگے ہوسو یوں خود پر ستم کرنے لگے ہو

ابھی تو ایک لہجہ کم ہوا ہےابھی سے آنکھ نم کرنے لگے ہو

زمانہ نام لیتا ہے تمہارازمانے پر کرم کرنے لگے ہو

بتا دو جرم ہم سے کیا ہوا ہےجو ہم سے بات کم کرنے لگے ہو

اداسی زین روتی جا رہی ہےیہ اب کیسا ستم کرنے لگے ہو

— زین شکیل