8 اشعار

جلتی کو مت اور جلاؤ، آجاؤ

Jalti ko mat aur jalao, aa jaao

جلتی کو مت اور جلاؤ، آجاؤ

«جلتی کو مت اور جلاؤ، آجاؤ» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

جلتی کو مت اور جلاؤ، آجاؤمت سورج سے آنکھ ملاؤ، آجاؤ

سوچوں کا دریا تم کو لے ڈوبے گادیکھو اتنی دور نہ جاؤ، آجاؤ

شہر کے لوگ تو چیخ پکار نہیں سنتےمیرے کان میں بات بتاؤ، آجاؤ

تم بھی تو بیتاب تھے مجھ سے ملنے کودور کھڑے ہو مت شرماؤ، آجاؤ

میں نے تم کو دیکھ کے بازو کھولے ہیںمیرے سینے سے لگ جاؤ، آجاؤ

لوگ کہیں تقسیم مجھے نہ کر ڈالیںجلدی آؤ، آ بھی جاؤ، آجاؤ

بعد میں دل کی بات تمہیں سمجھاؤں گاپہلے آ کر تم سمجھاؤ، آجاؤ

یوں میں تم کو روز بلایا کرتا ہوںآؤ، آؤ، آؤ، آؤ، آجاؤ

— زین شکیل