7 اشعار

اکثر دل کا حال سنا کر روئے ہیں

aksar dil ka haal suna kar roye hain

اکثر دل کا حال سنا کر روئے ہیں

«اکثر دل کا حال سنا کر روئے ہیں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

اکثر دل کا حال سنا کر روئے ہیںاکثر کوئی بات چھپا کر روئے ہیں

ایسے رونا کون گنے گا بولو ناںہنسنے جیسی شکل بنا کر روئے ہیں

ہنستے چہرے دیکھ کے ہم نے جانا ہےہم ہی تیرے شہر میں آکر روئے ہیں

اب جو نا منظور ہے کم رونا سو ہمدریا اپنی آنکھ میں لا کر روئے ہیں

ہر اک دکھ پر آج ہی ماتم کرنا تھاساری خوشیاں پاس بلا کر روئے ہیں

پہلے رو رو اشک بہائے پھر روئےدیکھو ہم ترتیب لگا کر روئے ہیں

ایسے کیسے زین بھلا ہم رو دیتےسب کو اب کی بار ہنسا کر روئے ہیں

— زین شکیل