7 اشعار

چل چپ کر بات نہ کر ڈھولا

chal chup kar baat na kar dhola

چل چپ کر بات نہ کر ڈھولا

«چل چپ کر بات نہ کر ڈھولا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

چل چپ کر بات نہ کر ڈھولامری گھائل ذات نہ کر ڈھولا

بیٹھی ہوں دریچے میں کب سےاب آ جا لوٹ کے گھر ڈھولا

بھرتی ہوں اڑانیں سمت تریمجھے لگ گئے پریم کے پَر ڈھولا

اب بین دیواریں کرتی ہیںمیرا کر گئے سُونا گھر، ڈھولا

رس گھول ناں میرے کانوں میںکبھی مجھ سے باتیں کر ڈھولا

کہیں تیرا لمس نہ کھو جائےمِرے دل سے جائے نہ ڈر ڈھولا

کبھی سن عرضی مجھ کملی کیپڑی آن میں تیرے دَر ڈھولا

— زین شکیل