7 اشعار

چل اس نگری میں چل بادل

Chal is nagri mein chal badal

چل اس نگری میں چل بادل

«چل اس نگری میں چل بادل» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

چل اس نگری میں چل بادلسینے اندر ہلچل بادل

کب اس کے نام پہ برسے گایہ آنکھ ہوئی اب تھل بادل

اک نیندوں میں بے چین جھڑیاک سپنوں میں بے کل بادل

ہے دور ڈگر اس پیتم کیدو چار قدم تو چل بادل

اس شہر سے گزریں گے کیسےاس شہر میں ہے جل تھل بادل

تب سے ٹپکے چھت آنکھوں کیبس ٹھہرا تھا اک پل بادل

اس عشق میں آگ ہی آگ پیااب ہجر میں بیٹھا جل بادل

— زین شکیل