8 اشعار

کھڑکیوں سے جھانکتی رہ جاؤ گی

Khidkiyon se jhaankti rah jaao gi

کھڑکیوں سے جھانکتی رہ جاؤ گی

«کھڑکیوں سے جھانکتی رہ جاؤ گی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

کھڑکیوں سے جھانکتی رہ جاؤ گیتم مجھے یوں سوچتی رہ جاؤ گی

میں تمہارے پاس ٹھہروں گا نہیںدور سے تم دیکھتی رہ جاؤ گی

جس طرح سے چاہتا تھا میں تمہیںاس طرح سے چاہتی رہ جاؤگی

تم ندی میں پتھروں کو پھینک کردائروں کو دیکھتی رہ جاؤ گی

غرق ہو کر اک تصور میں مِرےہاتھ اپنا چومتی رہ جاؤ گی

یاد میں صدیوں تلک ہو جاؤں گالمحہ لمحہ بھولتی رہ جاؤ گی

نیند تو ہر رات میں آجائے گیخواب میں تم جاگتی رہ جاؤ گی

ہجر تم کو دور تک لے جائے گادیر تک تم ہانپتی رہ جاؤ گی

— زین شکیل