6 اشعار

درد آزاد ہونے والا ہے

Dard azaad hone wala hai

درد آزاد ہونے والا ہے

«درد آزاد ہونے والا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

درد آزاد ہونے والا ہےہجر آباد ہونے والا ہے

اس سے کہہ دو ذرا ٹھہر جائےوہ مجھے یاد ہونے والا ہے

چھوڑ کر دور جا رہے ہو تمکوئی برباد ہونے والا ہے

زلف اس کی سنورنے والی ہےقابلِ داد ہونے والا ہے

روح میری ادھڑنے والی ہےزخم ایجاد ہونے والا ہے

لگ رہا ہے مجھے کہ وہ اِمشبمحوِ فریاد ہونے والا ہے

— زین شکیل