6 اشعار

کس نے ہنستی ہوئی تصویر کے آنسو پونچھے

Kis ne hansti hui tasweer ke aansoo poonchhe

کس نے ہنستی ہوئی تصویر کے آنسو پونچھے

«کس نے ہنستی ہوئی تصویر کے آنسو پونچھے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

کس نے ہنستی ہوئی تصویر کے آنسو پونچھےکاش کوئی مری تقدیر کے آنسو پونچھے

وہ کچھ ایسے کسی تمہید سے باہر نکلااور اُس نے مری تحریر کے آنسو پونچھے

کون اس آبلہ پائی پہ لگائے مرہمکون پیروںپڑی زنجیر کے آنسو پونچھے

نیند کے درد سبھی بانٹنے والاآخرکس طرح خواب کی تعبیر کے آنسو پونچھے

ایک مدت سے سزا کاٹ رہا ہوں ،اب توکوئی آ کر مِری تقصیر کے آنسو پونچھے

سب فسوں ٹوٹ گئے زین زباں کےآخراب کوئی لہجہء تسخیر کے آنسو پونچھے

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں