6 اشعار

درد دل میں سمو لیا جائے

Dard dil mein samo liya jaaye

درد دل میں سمو لیا جائے

«درد دل میں سمو لیا جائے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

درد دل میں سمو لیا جائےآج تھوڑا سا رو لیا جائے

ہاتھ آیا تو میں نے یہ سوچااُس کا دامن بھگو لیا جائے

ہم تو بس اس خیال سے روئےکیوں نہ آنکھوں کو دھو لیا جائے

کل ستاروں سے بات کر لیں گےآج کی رات سو لیا جائے

تجھ کو آخر سمیٹ رکھنا ہےکیوں نہ خود میں پِرو لیا جائے

اجنبی لگ رہی ہیں یہ خوشیاںاب کسی غم کا ہو لیا جائے

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں