9 اشعار

درد کو کر بحال ڈال دھمال

Dard ko kar bahal daal dhamaal

درد کو کر بحال ڈال دھمال

«درد کو کر بحال ڈال دھمال» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

درد کو کر بحال ڈال دھمالروح کا اندمال ڈال دھمال

یہ جو کانٹوں کی شال ہے مرے یاراپنے کاندھوں پہ ڈال، ڈال دھمال

اب کبھی تو بھی ہو اتار غرورخود سے

میں کو نکال ڈال دھمالجسم کا بوجھ ڈھو لیا مری مان

کر کے اب انتقال ڈال دھمالبے سُری زندگی میں کیا ہے سرور

تال سے جوڑ تال ڈال دھمالحسرتِ زندگی کا ڈھونگ بھی جھوٹ

چھوڑ رنج و ملال ڈال دھمالمست ہو، ہوش کو فریب ہی مان

رقص کر خاک ڈال، ڈال دھمالسانس بھی لے تو اس طرح مرے یار

دم دما دم دھمال، ڈال دھمال

— زین شکیل