5 اشعار

تنہائی بھی سہہ لیتا ہوں روتا ہوں

Tanhaai bhi seh leta hoon rota hoon

تنہائی بھی سہہ لیتا ہوں روتا ہوں

«تنہائی بھی سہہ لیتا ہوں روتا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

تنہائی بھی سہہ لیتا ہوں روتا ہوںسب آنکھوں سے کہہ لیتا ہوں روتا ہوں

کچھ تیری مستی بھی شامل ہوتی ہےاپنی موج میں بہہ لیتا ہوں، روتا ہوں

ہنس کر ویرانے بھی اپنا لیتے ہیںویرانوں میں رہ لیتا ہوں، روتا ہوں

ہنستے ہنستے میں آنکھوں سے بہتا ہوںجب آنکھوں سے بہہ لیتا ہوں، روتا ہوں

میرے جیسا پاگل ہو گا کون بھلاسب باتیں جب کہہ لیتاہوں، روتا ہوں

— زین شکیل