9 اشعار

جو بھی آیا تھا فیصلہ بابا

Jo bhi aaya tha faisla baba

جو بھی آیا تھا فیصلہ بابا

«جو بھی آیا تھا فیصلہ بابا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

جو بھی آیا تھا فیصلہ باباکر لیا میں نے حوصلہ بابا

آپ تو بات بھی نہیں کرتےکیا کروں آپ سے گلہ بابا

جانے کب تک مجھے نبھانا ہےاک مروت کا سلسلہ بابا

کوئی بے سائباں ہے مدت سےکیا یہی ہے یہاں صلہ بابا

آپ کے بعد کچھ سہارے تھےکوئی نہ آپ سا ملا بابا

کاٹتا ہوں جو کٹ نہیں سکتازندگی کا یہ مرحلہ بابا

سچ کہوں آپ یاد آتے ہیںکہہ رہا ہوں یہ برملا بابا

یہ سنا تھا کہ بھر ہی جاتے ہیںپر کوئی زخم نہ سِلا بابا

جھوٹ ہیں نیتیں زمانے کیجھوٹ ہے سارا سلسلہ بابا

— زین شکیل