8 اشعار

دید محبت، طور محبت

Deed mohabbat, taur mohabbat

دید محبت، طور محبت

«دید محبت، طور محبت» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

دید محبت، طور محبتحسن، تجلّی، نور محبت

ہار یہی سنگھار یہی ہےمانگ کا ہے سندور، محبت

ہم نے تو ہر سو دیکھی ہےپاس محبت، دور محبت

ناز اسے ہر ایک ادا پرکتنی ہے مغرور محبت

کس نے رکھا پاس وفا کاصرف ہوئی مشہور محبت

بیت چلی ہیں کتنی صدیاںاب تک ہے مہجور محبت

ورد، وظیفہ، شام، سویرےدفع محبت، دور محبت

زین بچھڑنا کب ممکن تھاآن ہوئی مجبور محبت

— زین شکیل