7 اشعار

دیکھ لے گی ہوا ترا لہجہ

Dekh le gi hawa tera lahja

دیکھ لے گی ہوا ترا لہجہ

«دیکھ لے گی ہوا ترا لہجہ» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

دیکھ لے گی ہوا ترا لہجہکس قدر ہے تھکا ترا لہجہ

میں نے اِس میں تجھے اتارا ہےتو نے دیکھا نہیں مرا لہجہ

ساری آواز جل گئی لیکنبچ گیا تھا ہرا بھرا لہجہ

اس کا لہجہ کمال لہجہ ہےخوبصورت غزل سرا لہجہ

کتنے خاموش تھے وہ تیرے لبکتنا مانوس تھا ترا لہجہ

لینے آیا تھا مجھ سے جو باتیںلے گیا چھین کر مرا لہجہ

زین وہ سونپ کر گیا مجھ کواس قدر زہر سے بھرا لہجہ

— زین شکیل