4 اشعار

میری گھائل ذات ہوئی ہے لگتا ہے

Meri ghaayal zaat hui hai lagta hai

میری گھائل ذات ہوئی ہے لگتا ہے

«میری گھائل ذات ہوئی ہے لگتا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

میری گھائل ذات ہوئی ہے لگتا ہےپھر سے شاید مات ہوئی ہے لگتا ہے

ان آنکھوں میں پھیل گئی ہے لالی سیآنکھوں سے برسات ہوئی ہے لگتا ہے

بل ماتھے پر اور پرایا سا لہجہپھر سے کوئی بات ہوئی ہے لگتا ہے

یہ کٹنے کا نام نہیں کیونکر لیتیاس کی رات سے بات ہوئی ہے لگتا ہے

— زین شکیل