6 اشعار

دیکھو ہم نے چاند ستارہ لکھا ہے

Dekho hum ne chaand sitara likha hai

دیکھو ہم نے چاند ستارہ لکھا ہے

«دیکھو ہم نے چاند ستارہ لکھا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

دیکھو ہم نے چاند ستارہ لکھا ہےلیکن تم کو سب سے پیارا لکھا ہے

میری جاں لینے کو لوگ آ جاتے ہیںجب بھی تم کو جان سے پیارا لکھا ہے

ڈوبا ہے جو ایک منافع ،تُو ہی تھاخود کو تیرے بعد خسارہ لکھا ہے

تم تو مجھ سے آدھا ملنے آئے تھےمیں نے پھر بھی تم کو سارا لکھا ہے

خط میں بھی ہم اور بھلا اب کیا لکھتےہم نے خود کو صرف تمہارا لکھا ہے

جس کے دم سے زینؔ اداسی قائم ہےمیں نے اس کو ایک سہارا لکھا ہے

— زین شکیل