7 اشعار

تمہیں یہ ظلم کرنا آ گیا ہے؟

Tumhein yeh zulm karna aa gaya hai?

تمہیں یہ ظلم کرنا آ گیا ہے؟

«تمہیں یہ ظلم کرنا آ گیا ہے؟» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

تمہیں یہ ظلم کرنا آ گیا ہے؟محبت سے مکرنا آ گیا ہے؟

وہی بس! ہاں وہی! کرتی تھی جو تممجھے وہ جادو کرنا آ گیا ہے

خدا جانے یہ کیسے ہو گیا پرمجھے دل میں اترنا آ گیا ہے

بتاؤ آئینے توڑے ہیں کتنےتمہیں جو یوں سنورنا آ گیا ہے

تمہاری آس میں جیتے ہوئے ابہمیں بھی روز مرنا آ گیا ہے

وہاں سے اب گزرنا پڑ رہا ہےجہاں تم کو ٹھہرنا آ گیا ہے

مجھے بھی تیری یادوں کی گلی میںخموشی سے بکھرنا آ گیا ہے

— زین شکیل