6 اشعار

دیا ہم بھی جلا لیتے، جو تم آتے

Diya hum bhi jala lete, jo tum aate

دیا ہم بھی جلا لیتے، جو تم آتے

«دیا ہم بھی جلا لیتے، جو تم آتے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 15 سیکنڈ ہے۔

دیا ہم بھی جلا لیتے، جو تم آتےذرا سا مسکرا لیتے، جو تم آتے

کسی کو دیکھنے بالکل نہیں دیتےکہیں خود میں چھپا لیتے، جو تم آتے

تو پھر اب کیا ہوا جو روشنی کم ہےکوئی جگنو بلا لیتے، جو تم آتے

اگر صحرا مِرا گھر ہے تو پھر کیا ہےگلی دل کی سجا لیتے، جو تم آتے

تمہیں ، تم بھی میسر ہو نہیں پاتےتمہیں تم سے چرا لیتے ، جو تم آتے

ہمیں اس درد میں تسکین مل جائےیہ ہم تم سے دعا لیتے، جو تم آتے

— زین شکیل