7 اشعار

یہی ملال مجھے بولنے نہیں دیتا

Yahi malaal mujhe bolne nahin deta

یہی ملال مجھے بولنے نہیں دیتا

«یہی ملال مجھے بولنے نہیں دیتا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

یہی ملال مجھے بولنے نہیں دیتاتمہارا حال مجھے بولنے نہیں دیتا

بہت خوشی میں بہت ہی اداس رہتا ہوںغموں کا کال مجھے بولنے نہیں دیتا

تمہاری یاد بہت چیختی ہے آ آ کرکوئی خیال مجھے بولنے نہیں دیتا

وہ میرے حق میں بھی قفلِ زبان توڑے گایہ احتمال مجھے بولنے نہیں دیتا

مری نظر سے وہ ہر بات جان لیتا ہےیہی کمال مجھے بولنے نہیں دیتا

میں بولتا تو قسم سے شہر میں چھا جاتاکوئی وبال مجھے بولنے نہیں دیتا

وہ جب بھی پوچھتا ہے خواب کیوں سجاتے ہوتو یہ سوال مجھے بولنے نہیں دیتا

— زین شکیل