5 اشعار

اک بجھارت میں نہ الجھاؤ، چلو چھوڑو بھی

ek bujharat mein na uljhao, chalo chhodo bhi

اک بجھارت میں نہ الجھاؤ، چلو چھوڑو بھی

«اک بجھارت میں نہ الجھاؤ، چلو چھوڑو بھی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

اک بجھارت میں نہ الجھاؤ، چلو چھوڑو بھیایک ہی بات نہ دہراؤ، چلو چھوڑو بھی

تم تو اک لمحہ بھی ناراض نہیں رہتے تھےاب کے تاخیر ہوئی ، آؤ، چلو چھوڑو بھی

اب ندامت سے بھلا ہو گا تمہیں کیا حاصلبھر ہی جائیں گے کبھی گھاؤ، چلو چھوڑو بھی

میں نے تو ضبط کی ترتیب لگا رکھی ہےتم مسلسل تو نہ یاد آؤ، چلو چھوڑو بھی

دیکھو میں کب سے یونہی کان چھوئے بیٹھا ہوںاچھا ناں! مان بھی اب جاؤ، چلو چھوڑو بھی

— زین شکیل