6 اشعار

ترا وہ نگاہوں سے بولنا، نہیں بھولنا

tera woh nigahon se bolna, nahin bhoolna

ترا وہ نگاہوں سے بولنا، نہیں بھولنا

«ترا وہ نگاہوں سے بولنا، نہیں بھولنا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 47 سیکنڈ ہے۔

ترا وہ نگاہوں سے بولنا، نہیں بھولنامری ہر نگاہ کو تولنا، نہیں بھولنا

یہ کلی کا کھِلنا تو خوب ہے مرے دوستامجھے اس کا آنکھوں کو کھولنا، نہیں بھولنا

کبھی اور کوئی نشہ کیا تو نہیں مگرتری یاد میں مرا ڈولنا، نہیں بھولنا

مجھے اپنا کہنا وہ باتوں باتوں میں بھول سےترا رَس وہ کانوں میں گھولنا، نہیں بھولنا

ترا سارا شہر مِرے خلاف کھڑا تھا پرمِرے حق میں اک ترا بولنا، نہیں بھولنا!

تِرا اک نظر مجھے دیکھنا وہی پیار سےہے مجھے قسم مرے ڈھولنا، نہیں بھولنا

— زین شکیل