6 اشعار

ہمارے پاس آؤ مسکراؤ

Hamare paas aao muskurao

ہمارے پاس آؤ مسکراؤ

«ہمارے پاس آؤ مسکراؤ» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

ہمارے پاس آؤ مسکراؤہمیں دکھڑے سناؤ مسکراؤ

تمہارے دل میں بسنا چاہتے ہیںہمارا گھر بساؤ مسکراؤ

مری آنکھیں ترستی ہیں خداراکبھی نظریں ملاؤ مسکراؤ

کوئی قصہ پرانا سا سمجھ لوہمیں تم بھول جاؤ مسکراؤ

ہماری بھی تو آنکھیں مسکرائیںکبھی تم لب ہلاؤ مسکراؤ

اداسی جان کو ڈستی رہے گیچلو سب بھول جاؤ مسکراؤ

— زین شکیل