7 اشعار

اتنا سوچا، اتنا سوچا، حیرت ہے!

Itna socha, itna socha, hairat hai!

اتنا سوچا، اتنا سوچا، حیرت ہے!

«اتنا سوچا، اتنا سوچا، حیرت ہے!» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

اتنا سوچا، اتنا سوچا، حیرت ہے!پھر بھی خط میں کچھ نہ لکھا، حیرت ہے!

تم عرصہ پہلے کی باتیں کرتے ہوسچ مچ اتنا عرصہ بیتا؟ حیرت ہے!

اب زخمی سے خوابوں کی تعبیریں کیا؟کیوں نیندوں نے دھوکا کھایا، حیرت ہے!

دیواروں پر کچھ سائے چپ بیٹھے تھےبدلی میں چھپ چندا بولا، حیرت ہے!

عرصہ بیتا تم تو بالکل ویسے ہوکیوں آنکھوں سے بادل برسا، حیرت ہے!

میری تحریریں بھی رویا کرتی ہیںتم نے مجھ کو ہنستے دیکھا، حیرت ہے!

میں نے جب یہ پوچھا کس نے دستک دیحیرت سے دروازہ بولا، حیرت ہے!

— زین شکیل