6 اشعار

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں

Itne be-jaan sahare to nahin hote naan

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں

«اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناںدرد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے ناں

رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیںروٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں

راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کووہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں

ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہےبند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے ناں

ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہےاب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں

زین اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھیدل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں

— زین شکیل