6 اشعار

جابجا بکھرتی ہے شب اداس لوگوں کی

Ja-ba-ja bikhartee hai shab udaas logon ki

جابجا بکھرتی ہے شب اداس لوگوں کی

«جابجا بکھرتی ہے شب اداس لوگوں کی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

جابجا بکھرتی ہے شب اداس لوگوں کیآنکھ میں اترتی ہے شب اداس لوگوں کی

بادلوں میں رکھتی ہے دکھ کئی زمانوں کےدیر تک برستی ہے شب اداس لوگوں کی

چھپ کے ایک تکیے میں اشک روتے رہتے ہیںاس طرح گزرتی ہے شب اداس لوگوں کی

درد شب اسیروں سے خوب عشق کرتا ہےدرد میں نکھرتی ہے شب اداس لوگوں کی

بے قرار حالت میں مضطرب سے اس دل کےصحن میں ٹہلتی ہے شب اداس لوگوں کی

بے کلی کے مارے یہ دن کا بین سنتے ہیںآہ بھرتی رہتی ہے شب اداس لوگوں کی

— زین شکیل