6 اشعار

میری ہر بات پہ حیران نہ ہونا پاگل

Meri har baat pe hairan na hona paagal

میری ہر بات پہ حیران نہ ہونا پاگل

«میری ہر بات پہ حیران نہ ہونا پاگل» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

میری ہر بات پہ حیران نہ ہونا پاگلکچھ بھی ہو جائے پریشان نہ ہونا پاگل

جیسے میں ٹوٹے ہوئے خواب لیے پھرتا ہوںاس طرح تم کبھی ویران نہ ہونا پاگل

لوگ پھر اور مصائب میں دھکیلیں گے تمہیںہر کسی کے لیے آسان نہ ہونا پاگل

تیری وسعت مجھے تسکین عطا کرتی ہےیوں ہرے رہنا بیابان نہ ہونا پاگل

مجھ کو آواز کبھی دو گے تو لوٹ آؤں گامطمئن رہنا پریشان نہ ہونا پاگل

ایسے تنہائی میں رہ کر نہ گنوانا خود کواپنے ہی واسطے نقصان نہ ہونا پاگل

— زین شکیل